رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئل ٹینکر کا فٹنس سرٹیفکیٹ جعلی تھا اور یہ ٹینکر تکنیکی لحاظ سے بڑی تعداد میں تیل کی ترسیل کیلئے موزوں نہیں تھا۔

اوگرا نے نجی آئل کمپنی کو سانحہ احمد پور شرقیہ کا ذمہ دار قرار دیدیا
07 جولائی 2017 (15:40)
0

تیل وگیس کی ریگولیٹری اتھارٹی نے احمد پور شرقیہ آئل ٹینکر کے سانحے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں نجی آئل کمپنی کو واقعہ کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے ۔ سانحہ میں دو سو سے زائد قیمتی جانیں ضائع ہوئی تھیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئل ٹینکر کا فٹنس سرٹیفکیٹ جعلی تھا اور یہ ٹینکر تکنیکی لحاظ سے بڑی تعداد میں تیل کی ترسیل کیلئے موزوں نہیں تھا۔ریگولیٹری اتھارٹی نے نجی آئل کمپنی کو ہدایت کی ہے کہ وہ سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء کو دس دس لاکھ روپے جبکہ زخمی ہونے والوں کو پانچ لاکھ روپے معاوضہ ادا کرے۔
اتھارٹی نے نجی کمپنی کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ ان فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنائے اور ایسا نہ کرنے پر اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔