وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم مسلسل ان ملکوں کی مخالفت کر رہے ہیں جو چین کی خودمختاری اور سلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔

چین کی متنازعہ جنوبی سمندر میں آزاد نیوی گیشن کے بہانے پروازوں کی شدید مخالفت
07 جولائی 2017 (15:15)
0

چین نے متنازعہ جنوبی سمندر میں آزاد نیوی گیشن کے بہانے پروازوں کی شدید مخالفت کی ہے۔آج بیجنگ میں روانہ کی نیوز بریفنگ میں وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ نے کہا کہ ہم مسلسل ان ملکوں کی مخالفت کر رہے ہیں جو چین کی خودمختاری اور سلامتی کے لئے خطرہ ہیں اور اسے نقصان پہنچا رہے ہیں۔
یہ بیان دو امریکی بمبار طیاروں کی متنازعہ جنوبی سمندر پر پروازوں کے بعد سامنے آیا ہے۔