وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی نے کہا ہے کہ ملک کے روشن مستقبل کا انحصار پانامہ پیپرز کیس پر نہیں بلکہ اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں پر ہے۔

سا ئنس وٹیکنالوجی میں جدت حکومت کا ویژن ہے:احسن اقبال
07 جولائی 2017 (14:58)
0

منصوبہ بندی اور ترقی کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سائنس وٹیکنالوجی میں جدت اور ملک کے انسانی وسائل کی ترقی حکومت کا ویژن ہے ۔
وہ آج اسلام آباد میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کے دوران طلباء سے خطاب کررہے تھے وفاقی وزیر نے کہا کہ سائنس ٹیلنٹ فارمنگ اسکیم سے بین الاقوامی سطح کے سائنسدان پیدا ہوں گے۔
احسن اقبال نے کہا کہ ملک کے روشن مستقبل کا انحصار پانامہ پیپرز کیس پر نہیں بلکہ اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں پر ہے ۔انہوں نے غریبوں کو بھی یکساں مواقع فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ وہ ملک کی ترقی میں موثر کردار ادا کرسکیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سائنس وٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ سائنس ٹیلنٹ فارمنگ اسکیم کا مقصد ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ اسکیم وزیراعظم کے ویژن کا حصہ ہے جس کا مقصد سائنس وٹیکنالوجی کے شعبے میں نئے مواقع تلاش کرنے کے لئے نوجوانوں کو پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے ۔