یمن میں ایک کروڑ بچے فوری امداد کے منتظر ہیں:یونیسیف
07 جولائی 2017 (14:43)
0

اقوام متحدہ کے بچوں سے متعلق فنڈ نے خبردار کیا ہے کہ یمن میں تقریباً ایک کروڑ بچے فوری امداد کے منتظر ہیں ۔ ایک بیان میں یونیسف نے کہا کہ یمن میں زیادہ تر بچوں کی بنیادی طبی نگہداشت ، مناسب غذائیت ، پینے کے صاف پانی ، مناسب صفائی ستھرائی اور تعلیم تک رسائی ممکن نہیں ہے۔
یمن میں اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے رابطہ کار Jamie McGoldrik نے ملک میں قحط کے بڑھتے ہوئے خطرے کے بارے میں بھی خبردار کیا ہے۔