مجموعی طور پر ستائیس امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

حلقہ پی ایس 114 میں ضمنی انتخاب کے لئے اتوار کو ووٹ ڈالے جائیں گے
07 جولائی 2017 (13:50)
0

کراچی کے حلقے پی ایس 114 میں ضمنی انتخاب کے لئے اتوار کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔مجموعی طور پر ستائیس امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
اس حلقے میں اندراج شدہ ووٹرز کی کل تعداد ایک لاکھ ترانوے ہزار سے زائد ہے جبکہ تین سو اڑسٹھ پولنگ بوتھس کے ساتھ بانوے پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔
دریں اثناء پولنگ کے دن امن وامان برقرار رکھنے کے لئے سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔