سعودی عرب ، بحرین ، مصر اور متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ قطر کا ہمارے مطالبات سے انکار خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔

چار عرب ملکوں کی قطر کے خلاف نئی پابندیوں کے حوالے سے تنبیہ
07 جولائی 2017 (13:47)
0

چار عرب ملکوں سعودی عرب ، بحرین ، مصر اور متحدہ عرب امارات نے قطر کے خلاف نئی پابندیوں کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قطر کی جانب سے ہمارے مطالبات سے انکار خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔
توقع ہے کہ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن پیر کو کویت کا دورہ کریں گے جو خلیج بحران کے حل کیلئے ثالثی کررہا ہے۔