برہان وانی کی پہلی برسی کے موقع پر احتجاجی ریلیوں کو روکنے کیلئے تمام علاقوں میں کرفیو اور دیگر سخت پابندیاں نافذ
07 جولائی 2017 (13:05)
0

مقبوضہ کشمیر میں ممتاز نوجوان رہنماء برہان مظفروانی کی کل پہلی برسی کے موقع پر احتجاجی ریلیوں کو روکنے کے لئے تمام علاقوں میں کرفیو اور دیگر سخت پابندیاں نافذ کر دی گئی ہیں۔پلوامہ ، اسلام آباد ، کلگام ، شوپیاں اور سرینگر کے علاقوں نوہٹہ ، مہارج گنج ، ریناواری ، خان یار اور صفاکدل میں سخت پابندیاں نافذ کر دی گئی ہیں۔بھارتی حکام نے وادی میں پیراملٹری فورسز کے بیس ہزار سے زائد اضافی نفری تعینات کر دی ہے۔
موٹرسائیکل ریلیوں اور بڑے پیمانے پر احتجاج کے خوف سے پولیس نے کشمیر کے مختلف حصوں میں ہزاروں موٹرسائیکلیں اور سکوٹرز کو قبضے میں لے لیا ہے۔