پاکستان پچھلے 4عشروں سے افغان پناہ گزینوں کی میزبانی اور اب انکی رضاکارانہ طور پر اپنے وطن واپسی اور بحالی کے لئے کام کر رہا ہے۔

پاکستان پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا
07 جولائی 2017 (12:57)
0

پاکستان پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔اقوام متحدہ کی پناہ گزینوں کے بارے میں ہائی کمشنر کی تازہ رپورٹ کے مطابق 29 لاکھ پناہ گزینوں کی میزبانی کے ساتھ ترکی بیس ممالک میں سرفہرست ہے جبکہ پاکستان 14 لاکھ پناہ گزینوں کے ساتھ دوسرے اور لبنان دس لاکھ پناہ گزینوں کی میزبانی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
پاکستان پچھلے چار عشروں سے افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے اور اب ان کی رضاکارانہ طور پر اپنے وطن واپسی اور بحالی کے لئے کام کر رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق سال2015 پناہ گزینوں میں سات فیصد اضافے کے ساتھ سال 2016 میں دنیا بھر میں پناہ گزینوں کی تعداد ایک کروڑ 72 لاکھ تھی۔
پناہ گزینوں کی کل تعداد کا نصف کا تعلق شام ، افغانستان اور جنوبی سوڈان سے ہے۔