دو سو ایکڑ سے زائد اراضی پر محیط تیل صاف کرنے کا یہ کارخانہ30کروڑ ڈالر کی لاگت سے چار سال میں مکمل کیا جائے گا۔

چینی کمپنی کوہاٹ کے نزدیک تیل صاف کرنے کا کارخانہ تعمیر کرنے پر متفق
07 جولائی 2017 (12:50)
0

ایک چینی کمپنی نے کوہاٹ کے نزدیک تیل صاف کرنے کا کارخانہ تعمیر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔خیبرپختونخواء تیل وگیس کمپنی لمیٹڈ کے ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے کو بتایا کہ کمپنی کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے گئے ہیں۔
دو سو ایکڑ سے زائد اراضی پر محیط تیل صاف کرنے کا یہ کارخانہ تیس کروڑ ڈالر کی لاگت سے چار سال میں مکمل کیا جائے گا۔
تکمیل کے بعد یہ کارخانہ پندرہ ہزار بیرل یومیہ تیل صاف کرے گا۔