نیٹو رکن ممالک اور روس کے درمیان مذاکرات آئندہ ہفتے برسلز میں ہونگے
07 جولائی 2017 (08:28)
0

نیٹو کے رکن ممالک اور روس کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا اگلا دور آئندہ ہفتے برسلز میں ہوگا۔اٹھائیس ملکی اتحاد کے سفیروں اور ان کے روسی ہم منصب کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا ایجنڈا ابھی واضح نہیں ہے۔
نیٹو اتحاد اور روس کے درمیان تعلقات یوکرین کے تنازع کے باعث کشیدہ ہوگئے تھے۔امریکہ کی زیر کمان نیٹو نے یوکرین میں روس کے کردار پر اس کے ساتھ ہر قسم کا عملی تعاون منقطع کردیا تھا۔