گزشتہ بارہ گھنٹے کے دوران بعض شہروں میں مون سون کی بارشیں ہوئی ہیں۔

file photo

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان: محکمہ موسمیات
07 جولائی 2017 (07:58)
0

گزشتہ بارہ گھنٹے کے دوران بعض شہروں میں مون سون کی بارشیں ہوئی ہیں۔کوٹ ادو میں انہتر ملی میٹر، سرگودھا میں انتالیس اور قصور میں اٹھارہ ملی میٹر بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم مرطوب رہے گا۔
تاہم اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان، مالاکنڈ، ہزارہ، ژوب، قلات ڈویژنوں اور کشمیر میں بعض مقامات پر آندھی آنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت۔
اسلام آباد 25 ڈگری سینٹی گریڈ,لاہور اور مظفر آباد 23,کراچی 29,پشاور 27,کوئٹہ 21,گلگت 19 اور مری 18 ڈگری سینٹی گریڈ