وزیر اطلاعات نے کہا کہ بعض عناصر ملکی ترقی و خوشحالی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی سازشیں کررہے ہیں۔

file photo

آصف زرداری کے بیانات سے ان کی مایوسی کا اظہار ہوتا ہے:مریم اورنگزیب
07 جولائی 2017 (07:02)
0

اطلاعات و نشریات کی وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کسی بھی طریقے سے اقتدار میں آنے کے لئے کوششیں کررہے ہیں۔
ایک ٹیلی ویژن چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ بعض عناصر ملکی ترقی و خوشحالی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی سازشیں کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ہر ایک کے احتساب کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن وہ خود بیرونی رقوم کے کیس میں الیکشن کمیشن کے سامنے اپنا دفاع کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت نے کہا کہ آصف زرداری کے بیانات سے ان کی مایوسی کا اظہار ہوتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ منتخب جمہوری حکومت کی آئینی مدت کی تکمیل سے ملک میں جمہوری نظام کو تقویت ملے گی۔