file photo

مقبوضہ کشمیر ،برہان مظفر وانی کے یومِ شہادت کے موقع پر کل مکمل ہڑتال
07 جولائی 2017 (06:55)
0

مقبوضہ کشمیر میں ممتاز نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کے یوم شہادت کے موقع پر کل مکمل ہڑتال کی جائے گی جو ایک ہفتے کے احتجاجی پروگرام کا حصہ ہے۔
برہان وانی کو ان کے دو ساتھیوں سمیت بھارتی فوجیوں نے گزشتہ سال آٹھ جولائی کو ایک جعلی مقابلے میں شہید کر دیا تھا۔
ہڑتال کی اپیل سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کی ہے۔