وزیر اعظم محمد نواز شریف کا تین ملکی تجارتی راہداری معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر زور۔

پاکستان خطے کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے افغانستان میں امن اور استحکام چاہتا ہے:وزیر اعظم
07 جولائی 2017 (06:47)
0

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی بندرگاہوں کے ذریعے افغانستان اور تاجکستان کے ساتھ سامان کی فوری منتقلی کیلئے سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
دوشنبے میں پاکستان ، افغانستان ، تاجکستان کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تین ملکی تجارتی راہداری معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر زور دیا تاکہ علاقائی راہداری کی ٹریفک کو موثر بنایا جاسکے۔
وزیراعظم نے تاجکستان کے رہنما کی جانب سے سیاسی، اقتصادی اور سماجی شعبوں میں تین ملکی تعاون کے فروغ کیلئے سہ فریقی وزارتی کمیشن کے قیام کی تجویز کا خیرمقدم کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے کی سلامتی اور خوشحالی کیلئے افغانستان میں امن اور استحکام چاہتا ہے۔