file photo

جے آئی ٹی کو تحقیقات منصفانہ طریقے سے کرنی چاہیے: مصدق ملک
07 جولائی 2017 (06:41)
0

وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو اپنی تحقیقات منصفانہ طریقے سے کرنی چاہیے۔
اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو قطرکے شہزادے کا بیان ریکارڈ کرنے کے لئے دوحہ جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ قطر کے شہزادے اپنے خط میں شریف خاندان کے ساتھ کاروباری معاملات سے متعلق فراہم کردہ تفصیلات کے ہر نقطے کی تصدیق اور وضاحت کرسکتے ہیں۔