وزیر اعلیٰ بلوچستان کا صوبے میں حالات کو معمول پر لانے کیلئے آرمی چیف کی کاوشوں پر اظہار تشکر۔

آرمی چیف کی ملک میں امن کیلئے سول انتظامیہ کو تعاون کی یقین دہانی
07 جولائی 2017 (06:38)
0

بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک میں امن اور ترقی کے لئے سول حکام کو مکمل حمایت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
راولپنڈی میں وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے باتیں کرتے ہوئے بری فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاک فوج کے لئے یہ امر باعث فخر ہے کہ صوبے کو اپنے وسائل بروئے کار لانے میں مدد دینے کیلئے ضروری تعاون فراہم کیاجائے۔
انہوں نے صوبے میں سیکورٹی کی صورتحال پر بھی بات چیت کی ۔وزیراعلیٰ نے صوبے میں صورتحال کو معمول پر لانے میں بری فوج کے سربراہ کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔