بجلی گھر کا پہلا یونٹ اکیس مہینوں کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔

file photo

وزیر اعظم آج حویلی بہادر شاہ بجلی گھر کے پہلے یونٹ کا افتتاح کر رہے ہیں
07 جولائی 2017 (06:35)
0

وزیراعظم نواز شریف آج جھنگ میں حویلی بہادر شاہ بجلی گھر کے 760 میگاواٹ کے پہلے یونٹ کا افتتاح کررہے ہیں۔مائع قدرتی گیس سے چلنے والے اس بجلی گھر کی مجموعی پیداواری صلاحیت1230 میگاواٹ ہے۔ بجلی گھر کا پہلا یونٹ اکیس مہینوں کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔
منصوبے میں دنیا کی معیاری اور بہترین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جو مائع قدرتی گیس پر چلنے والے اس بجلی گھر کی استعداد کار باسٹھ اعشاریہ چار چار فیصد تک پہنچانے کی ضمانت دیتی ہے۔
بجلی کی پیداوار کا یہ ماحول دوست منصوبہ حکومت کے اس عزم کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی طرف ایک او ر قدم ہے کہ ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے توانائی کے متوازن وسائل فراہم کیے جائیں گے۔