اطلاعات و نشریات کے پارلیمانی سیکرٹری محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے عدلیہ کی بحالی کے لئے جدوجہد کی اور ملک میں جمہوری نظام کی ہمیشہ حمایت کی۔

file photo

اقتصادی ترقی و خوشحالی کے فروغ کیلئے جمہوری نظام کا تسلسل ضروری ہے:رانجھا
07 جولائی 2017 (06:30)
0

اطلاعات و نشریات کے پارلیمانی سیکرٹری محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ احتساب کا قانون وضع کرنے کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے تاکہ احتساب کے نظام کومزیدموثر بنایا جاسکے۔
ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے عدلیہ کی بحالی کے لئے جدوجہد کی اور ملک میں جمہوری نظام کی ہمیشہ حمایت کی۔
محسن رانجھا نے کہا کہ اقتصادی ترقی و خوشحالی کے فروغ کے لئے جمہوری نظام کا تسلسل ضروری ہے۔