وزیراعلیٰ نے صحت کے شعبے میں خالی نشستوں پر اس سال اپریل تک بھرتی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

شہبازشریف کی نئے سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی بھرتی کی منظوری
07 فروری 2015 (20:08)
0

پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے لوگوں کیلئے صحت کی سہولتیں بہتر بنانے کیلئے تحصیل اور ضلع ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں نئے سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی بھرتی کرنے کی منظوری دی ہے۔
وہ ہفتہ کے روز لاہور میں وڈیو لنک کے ذریعے صحت کے شعبے کی اصلاحات سے متعلق ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔
وزیراعلیٰ نے صحت کے شعبے میں خالی نشستوں پر اس سال اپریل تک بھرتی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ تحصیل اور ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں بنیادی ادویات کی فراہمی اگلے سال مارچ تک یقینی بنائی جائے گی جبکہ ہسپتالوں کے بنیادی ڈھانچے کواگلے سال جولائی تک مکمل کیا جائے۔
شہبازشریف نے صوبے کے دور دراز علاقوں میں خدمات سرانجام دینے والے سپیشلسٹ ڈاکٹروں کیلئے مراعات کے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا۔