وہ ریڈیو پاکستان کے حالات حاضرہ کے پروگرام میں اظہار خیال کررہے تھے ۔

07 دسمبر 2013 (14:55)
0

اعلیٰ تعلیمی کمیشن کا بجٹ اس سال بڑھ کر تقریباً اٹھاون ارب روپے کر دیا گیا ہے۔تعلیم وتربیت کے وزیر مملکت محمد بلیغ الرحمان نے ریڈیو پاکستان کے حالات حاضرہ کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے مختص کی جانے والی یہ سب سے زیادہ رقم ہے۔



انہوں نے کہا کہ ملک کے پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے ایم اے ، ایم ایس سی ، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طالب علموں کو وظائف دئیے جائیں گے۔


 


وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کے پروگرام کے تحت نوجوانوں کو تکنیکی تعلیم فراہم کرنے کے خصوصی منصوبے شروع کئے جائیں گے۔
ایک سوال پر محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں میلینیم ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے لائحہ عمل مرتب کر لیا گیا ہے۔