وزیر داخلہ نے کہاقانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان روابط بڑھانے کی ہدایت کی۔

07 دسمبر 2013 (20:12)
0

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے آج اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں ملک کی امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔


انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان روابط بڑھانے کی ہدایت کی۔


انہوں نے کہا کہ امن و امان سے متعلق امور پر صوبائی حکومتوںسے تعاون بڑھایا جائے۔


وزیر داخلہ کو بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات 'کراچی کی صورتحال اورملک کے بعض حصوںمیں احتجاجی مظاہروں سمیت امن وامان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بتایا گیا۔


چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ فرقہ وارانہ فسادات میں اضافہ حکومت کے لئے باعث تشویش ہے انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروںسے کہا کہ وہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے مربوط اقدامات کریں۔