وہ آج کوئٹہ میں قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس ناصر الملک کے ہمراہ صحافیوں سے باتیں کر رہے تھے۔

07 دسمبر 2013 (14:51)
0

وزیراعلیٰ نے کہا کہ چند اکادکا واقعات کے علاوہ انتخابی عمل پرامن انداز میں جاری ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے بلدیاتی انتخابات کرانے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ثابت کیا ہے کہ بلوچستان کے عوام حقیقی معنوں میں جمہوریت پسند ہیں اور جمہوریت پر ہی یقین رکھتے ہیں۔


قائم مقام چیف الیکشن کمشنر ناصر الملک نے کہا کہ بلوچستان بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں دوسرے صوبوں سے سبقت لے گیا ہے۔