قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس ناصر الملک نے آج کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات کی۔

07 دسمبر 2013 (14:43)
0


ملاقات میں انتخابی عمل اور سیکورٹی کے انتظامات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


قائم مقام چیف الیکشن کمشنر نے وزیراعلیٰ سے باتیں کرتے ہوئے پرامن ماحول میں صوبے میں انتخابات کے انعقاد کے لئے صوبائی حکومت کی طرف سے کئے گئے انتظامات کو سراہا۔


ادھر ، کوئٹہ میں وزیراعلیٰ سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے جسٹس ناصر الملک نے خوش اسلوبی سے پولنگ کے انعقاد پر خوشی ظاہر کی اور کہا کہ بلوچستان میں دوسرے صوبوں کے لئے مثال قائم کی ہے۔

================
 قائمقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس ناصر الملک  نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے   انتظا مات کا جائزہ لینے کے لئے پوسٹل کالونی پولنگ سٹیشن کادورہ کیا۔



 صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے انتظامات پر اطمینان کااظہار کیا۔
 

انہوں نے کہا کہ وو ٹ ڈالنے کا عمل  بہتر طریقے سے جاری ہے اور صرف ہرنائی میں مسئلہ سامنے آیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کمشنر سبی امیدواروںسے ملاتیں کرنے اور مسئلہ کے حل کیلئے  ہرنائی  جارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہرنائی کے ریٹرننگ افسر کو تبدیل کر دیا گیا ہے ۔