سیکیورٹی وجوہات کی بناء پران افراد کی شناخت خفیہ رکھی گئی ہے ۔
 

07 دسمبر 2013 (14:35)
0

آج سپریم کورٹ اسلام آباد میں انتہائی سیکیورٹی میں 14لاپتہ افراد کو سپریم کورٹ کے سامنے پیش کیا گیا ہے ۔گزشتہ روز کے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے مطابق لاپتہ افراد کوجسٹس امیر ہانی مسلم کے سامنے پیش کیاگیا۔
 



سیکیورٹی وجوہات کی بناء پران افراد کی شناخت خفیہ رکھی گئی ہے ۔لاپتہ افراد اس وقت جسٹس امیر ہانی مسلم کے چیمبر میں اپنے بیانات قلمبند کرا رہے ہیں۔

 

 گزشتہ روز کی سماعت میں عدالت عظمیٰ نے حکومت کو ہدایت کی تھی کہ14 لاپتہ افراد کوہفتے کے روزاور دیگرکوپیر کے روز پیش کیاجائے ۔