برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنرواجدشمس الحسن نےکہا ہےکہ پاکستان کی خارجہ پالیسی بین الاقوامی تنازعات کےپرامن حل کےفروغ کےاصولوں پرمبنی ہے۔

07 دسمبر 2013 (08:01)
0

وہ لندن میں سیکنرز سکول کینٹ سے تعلق رکھنے والے طلباء کے ایک گروپ سے گفتگو کررہے تھے۔

ان طالب علموں کو بوسٹن ،میساچوسٹس میں آئندہ ماہ ہونے والی اقوام متحدہ کی رورڈ ماڈل کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔

ڈرون حملوں سے متعلق ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحد ہ پر زور دیا ہے کہ مزید ہلاکتوں کو روکنے یہ حملے بند کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ملک سے پرامن طریقے سے دہشت گردی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تشدد کے خاتمے کیلئے جلد مذاکرات شروع


کئے جائیں گے اور معاشرے کے تمام طبقوں کو مرکزی دھارے میں لایا جائے گا۔