صدر ممنون حسین نے کہاہے کہ پاکستان دونوں ملکوں کے باہمی فائدے کیلئے عراق کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

07 دسمبر 2013 (07:31)
0

عراق کی نمائندہ کونسل کے سپیکر اسامہ عبد العزیز النجفی سے اسلام آباد میں باتیں کرتے ہوئے انہوں نے پارلیمانی اور عوام سے عوام کے رابطوں کی سطح پر دونو ں ملکوں کے درمیا ن موجودہ برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پرزور دیا۔

صدر نے کہا کہ پارلیمانی تعاون دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

عراق کی نمائندہ کونسل کے سپیکر نے کہا کہ میرا ملک پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور پارلیمانی تعاون مضبوط بنانا چاہتا ہے۔