وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی کیلئے تمام فنڈز شفاف طریقے سے استعمال کئے جائیں گے۔

07 دسمبر 2013 (07:54)
0

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میری حکومت کسی بھی محکمے میں بد عنوانی برداشت نہیں کرے گی۔

وزیر اعلی نے خبردار کیا کہ اگر کوئی عہدیدار بدعنوانی میں ملوث پایا گیا تو اسے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جرائم پر قابو پانے کیلئے خفیہ معلومات کے تبادلے کا محکمہ قائم کیا جارہا ہے۔