File Photo

وزیر داخلہ کی وزارت میں سرخ فیتے ختم کرنے کی ہدایت
07 اگست 2017 (23:33)
0

وزیرداخلہ احسن اقبال نے اپنی وزارت میں سرخ فیتوںکا سلسلہ ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پرانے اور فرسودہ قوانین کو ختم ہوجانا چاہیے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ انفرادی اشخاص کو بلٹ پروف گاڑی حاصل کرنے کیلئے وزارت داخلہ سے No Objection Certificeلینے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کچھ لوگ خود اپنی سیکورٹی کا انتظام کرنا چاہتے ہیں تو حکومت کو کوئی اعتراض نہیں۔