File Photo

دہشتگردوں کی نقل وحرکت روکنے کیلئے موثر سرحدی انتظام ناگزیر ہے: ذکریا
07 اگست 2017 (23:13)
0

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہاہے کہ دہشتگردوں کی سرحد کے آر پار نقل وحرکت کو روکنے کیلئے موثر سرحدی انتظام ناگزیر ہے۔ افغان صوبے کنڑ کے گورنر سے منسوب بیان کے بارے میں پوچھے گئے صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے ان الزامات کو مسترد کردیا ہے کہ فوجی آپریشن خیبر فور کا مقصد دہشتگردوں کو افغانستان میں دھکیلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کی ایسی خبریں گمراہ کن اور مذموم مہم کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر فور انسداد دہشتگردی کے جاری آپریشن ردالفساد کا حصہ ہے اور ہماری سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ افغان دفاعی حکام کو آپریشن خیبر فور کے بارے میں بتایا گیا تھا۔