قبائلی علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے:وزیراعظم
07 اگست 2017 (23:03)
0

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ حکومت قبائلی علاقوں کی ترقی کو اولین ترجیح دیتی ہے۔ انہوں نے پیر کے روز اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکان پارلیمنٹ کے ایک وفد اور فاٹا کے ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ فاٹا میں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی خود کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت تمام شعبوں میں مردوخواتین کو یکساں مواقع فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔
ادھر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کی وزیرمملکت انوشہ رحمان نے بھی اسلام آباد میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی۔ انہوں نے وزیراعظم کو اپنی وزارت کے کام اور وفاقی حکومت نے اداروں کوڈیجی ٹائز کرنے کے بارے میں بریفینگ دی۔