File Photo

مسلح افواج کو وسائل کی فراہمی کے ذریعے مستحکم کیا جائے گا:دستگیر
07 اگست 2017 (21:10)
0

وزیردفاع خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے کیلئے مسلح افواج کو وسائل اور دفاعی سازوسامان کی فراہمی کے ذریعے مستحکم کیا جائے گا۔ انہوں نے پیر کے روز راولپنڈی میں وزارت کا چارج سنبھالنے کے بعد کہا کہ ملکی دفاع کو بے شمار اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے جس کے تناظر میں ملکی دفاع کو مضبوط کیا جائے گا۔

اس سے پہلے وزیر دفاع کو وزارت اور اس کے متعلقہ شعبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔