File Photo

مسلم لیگ (ن) نے ملکی اداروں کا ہمیشہ احترام کیا ہے:سعد رفیق
07 اگست 2017 (20:35)
0

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ملکی اداروں کا ہمیشہ احترام کیا ہے اور وہ مستقبل میں بھی ایسا ہی کرے گی۔

پیر کے روز گوجرانوالہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی اور اس کے کارکن پرامن ہیں اور پرامن رہیں گے اور نواز شریف کے زیر قیادت ریلی کا مقصد ملک کے کسی بھی ادارے پر دبائو ڈالنا نہیں ہے جیسا ہمارے مخالفین پروپیگنڈا کررہے ہیں۔