پاکستان ایران کے ساتھ وسیع تر اقتصادی روابط اور قریبی پارلیمانی تعلقات چاہتا ہے:ربانی
07 اگست 2017 (19:32)
0

پاکستان ایران کے ساتھ وسیع تر اقتصادی روابط اور قریبی پارلیمانی تعلقات چاہتا ہے۔ یہ بات سینیٹ کے چیئرمین میاں رضا ربانی نے پیر کے روز تہران میں ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات میں کہی۔ انہوں نے کشمیر پر ایران کے اصولی موقف پر اس کا شکریہ ادا کیا۔

رضا ربانی نے ایرانی صدر کو کشمیری عوام کی حالت زار کے بارے میں بتایا جنہیں مقبوضہ کشمیر میں قابض افواج کے ہاتھوں بدترین ظلم وتشدد کا سامنا ہے۔
صدر روحانی نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوں گے۔