وزیراعظم نے ہر قیمت پر قومی سلامتی کو یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے
07 اگست 2017 (19:09)
0

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تمام فریقوں کی مشاورت سے قومی سلامتی ہرقیمت پر یقینی بنائی جائے گی۔  انہوں نے یہ بات پیر کے روز اسلام آباد میں وزیرداخلہ احسن اقبال سے ملاقات میں کہی۔

وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو قومی لائحہ عمل اور چین پاکستان اقتصادی راہداری پر عملدرآمد کے بارے میں بتایا۔