موریطانیہ نے ریفرنڈم کے بعد سینیٹ ختم کردیا
07 اگست 2017 (17:49)
0

موریطانیہ نے ریفرنڈم کے بعد پارلیمنٹ کاایوان بالا سینیٹ ختم کردیا ہے حزب اختلاف نے ریفرنڈم کا بائیکاٹ کیا تھا۔سرکاری ذرائع کے مطابق ٹرن آئوٹ 57.73 فیصد رہا جبکہ85 فیصد رائے دہندگان نے تبدیلی کی حمایت کی۔
ریفرنڈم کے نتائج کو صدرMohamed ould abdel aziz کی کامیابی کے طورپر دیکھا جارہاہے جن پر ان کے حریفوں کی طرف سے اپنے اختیارات کو توسیع دینے کاالزام تھا جسے انہوں نے مسترد کردیا ۔
انہوں نے ریفرنڈم کرانے کااعلان سینٹ کی طرف سے آئین میں تبدیلی کیلئے اپنی تجاویز مسترد کئے جانے کے بعد کیا۔