امریکہ اورجاپان کاتمام ملکوں پر شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیوں پر سختی سے عمل کر نے پر زور
07 اگست 2017 (17:39)
0

جاپان کے وزیر خارجہ Taro Kono اور امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ وہ ملکوں پر زوردیں گے کہ وہ شمالی کوریا کے خلاف اقوام متحدہ کی نئی پابندیوں پر سختی سے عملدرآمد کریں۔

دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات منیلا میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے شمالی کوریا کے خلاف نئی پابندیو ں کی قرارداد کی متفقہ منظوری کے بعد ہوئی۔کونواورٹلرسن نے کہاکہ جاپان امریکہ اتحاد امن و استحکام کی بنیاد ہے۔انہوں نے اتحاد کو مزید مضبوط بنانے کے لئے دونوں ملکوں کے خارجہ اوردفاع کے شعبے کے سربراہوں کے درمیان فوری مذاکرات کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا۔

ادھر شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی طرف سے اس کے ایٹمی پروگراموں کے حوالے سے اس پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی سخت مذمت کی ہے۔ شمالی کوریا نے ایک بیان میں ان پابندیوں کو اس کی خود مختاری کی صریحاً خلاف ورزی قراردیا ہے۔ شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ اپنے دفاع کے لئے کم سے کم ایٹمی صلاحیت کے معاملے پر مذاکرات نہیں کرے گا۔