صنفی مساوات کے بارے میں اقوام متحدہ کی مشیر پاکستان کا دورہ کر ینگی
07 اگست 2017 (16:46)
0

صنفی مساوات کے بارے میں اقوام متحدہ کی مشیر ایلزبتھBroderick پاکستان کا دورہ کررہی ہیں جس کا مقصد کام کرنے کی جگہوں پر صنفی مساوات کو فروغ دینا ہے۔آج اسلام آباد میں جاری ایک بیان کے مطابق ایلزبتھ Broderick بااثر مرد رہنمائوں کے ساتھ کام کریں گی جس کا مقصد انہیں صنفی مساوات یقینی بنانے کے عمل کیلئے قائل کرنا ہے۔
پاکستان میں آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ صنفی مساوات اور خواتین کوبااختیار بنانے کا عمل ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آسٹریلیا کی امداد کو اس طرح سے ترتیب دیاگیا ہے کہ خواتین اقتصادی ترقی سے متعلق ہمارے تمام پروگراموں سے استفادہ کرسکیں۔