میجر طفیل کو بے مثال شجاعت پر نشان حیدر عطا کیاگیا۔

میجر محمد طفیل کا 59واں یوم شہادت
07 اگست 2017 (16:21)
0

میجر محمد طفیل کا پیر کے روز 59واں یوم شہادت منایا گیا۔وہ1914 میں ہوشیارپور میں پیدا ہوئے انہوں نے 1943 میں سہولویں پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔سات اگست1958 کو انہوں نے بھارتی فورسز کے خلاف زبردست کارروائی کی جس نے اس وقت کے مشرقی پاکستان کے ایک گائوں لکشمی پور پر قبضہ کرلیا تھا۔
حملہ آوروں کی طرف سے سخت مزاحمت کے باوجود میجر طفیل اور ان کے ساتھ جوانوں نے اپنا مشن جاری رکھا اور دشمن کو دیہات کا قبضہ چھوڑنے پر مجبور کردیا۔ میجر طفیل کو سینے میں متعدد گولیاں لگیں اور انہوں نے جا م شہادت نوش کیا۔
میجر طفیل کو بے مثال شجاعت پر نشان حیدر عطا کیاگیا۔