شاہد خاقان عباسی اسلام آبا د میں راجہ فاروق حیدر سے باتیں کررہے تھے۔

 پوری قوم ثابت قدمی سے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑی ہے: وزیراعظم
07 اگست 2017 (16:01)
0

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ پاکستان کی حکومت اورپوری قوم مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ ثابت قدمی کے ساتھ کھڑی ہے ۔

وہ آج اسلام آبا د میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر سے باتیں کررہے تھے۔ وزیراعظم نے حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات کے دوران سیاسی امور اور آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔