وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری سکولوں کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔

حکومت تعلیم کے شعبے میں بہتری پر بجٹ کا22 فیصد خرچ کررہی ہے: مراد علی شاہ
07 اگست 2017 (14:46)
0

سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم کے شعبے میں بہتری لانے اور نوجوانوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی پر بجٹ کا بائیس فیصد خرچ کررہی ہے۔وہ آج کراچی کے علاقے یونس آباد میں بحریہ ماڈل سکول کے افتتاح کے بعد صحافیوں سے باتیں کررہے تھے۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ حکومت سرکاری سکولوں کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے تاہم مطلوبہ نتائج کے حصول کے لئے ابھی بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔