سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے کہاہے کہ کشمیر کا مسئلہ حل کئے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں۔

پاکستان اور کوریا پارلیمانی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر متفق
07 اگست 2017 (14:38)
0

پاکستان اور کوریا نے اپنے پارلیمانی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایازصادق اورجمہوریہ کوریا کی قومی اسمبلی کے سپیکر Chung Sye-Kyun کے درمیان پیر کے روز اسلام آباد میں ایک ملاقات میں طے پایا۔
اس موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہاکہ پاکستان پارلیمانی اور معاشی روابط کے فروغ کے ذریعے کوریا کے ساتھ اپنے تعلقات کو وسعت دینے کاخواہاں ہے۔
انہوں نے کہاکہ کشمیر کا مسئلہ حل کئے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں۔ کوریا کے سپیکر نے پاکستان میں جمہوریت کے تسلسل، سماجی و اقتصادی ترقی اوردہشت گردی کے خلاف جنگ پر اطمینان کااظہار کیا۔