ٹرین کا افتتاح پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ہفتہ کے روز کیاجائے گا۔

پاکستان کے ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کیلئے آزادی ٹرین کے سفر کے آغاز کی تیاریاں
07 اگست 2017 (14:25)
0

کیرج فیکٹری راولپنڈی میں آزادی ٹرین چلانے کیلئے تیاریاں جاری ہیں جس میں پاکستان کی مختلف ثقافتوں اور ثقافتی ورثے کے ماڈلز کوحتمی شکل دینے کے لئے ایک سو سے زائد کارکن کام میں مصروف ہیں۔اس ٹرین کا افتتاح پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ہفتہ کے روز کیاجائے گا۔

آزادی ٹرین مارگلہ ریلوے سٹیشن سے اپنے سفرکا آغازکر ے گی جس میں پاکستان کی تخلیق اور ا س کے درخشاں مستقبل سمیت مختلف حصوں کی متنوع ثقافت کی منظر کشی کی جائے گی۔