جمہوریہ کوریا کی اسمبلی کے سپیکر کاپاکستان میں جمہوریت کے استحکام ،امن اورملک کی ترقی کیلئے نیک خواہشات کااظہار
07 اگست 2017 (14:14)
0

جمہوریہ کوریا کی قومی اسمبلی کے سپیکرChung sye kyun نے ایک پارلیمانی وفد کے ہمراہ آ ج اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایازصادق سے ملاقات کی ۔قومی اسمبلی پہنچنے پر قومی اسمبلی کے سپیکر ، پارلیمنٹ کے ارکان اوراعلیٰ عہدیداروں نے کوریا کے سپیکر اور ان کے وفد کااستقبال کیا۔
کوریا کے سپیکر نے اپنے وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہائوس کے لان میںایک پودا بھی لگایا۔
جمہوریہ کوریا کی اسمبلی کے سپیکر نے پاکستان میں جمہوریت کے استحکام ،امن اورملک کی ترقی کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔