جاری سات سکیموں کے لئے 43 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں غریب لوگوں کیلئے چھوٹے گھر تعمیر کئے جائیں گے
07 اگست 2017 (13:42)
0

خیبرپختونخوا کی حکومت نے جاری سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ہائوسنگ کے شعبے کیلئے54 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔سرکاری ذرائع نے ریڈیو پاکستان کے پشاور کے نمائندے مطیع اللہ کو بتایا کہ جاری سات سکیموں کے لئے 43 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ11 کروڑ روپے نئی ہائوسنگ سکیموں پر خرچ کئے جائیںگے۔
انہوں نے کہا کہ اخپل کور پروگرام کے تحت صوبے میں غریب لوگوں کیلئے چھوٹے گھر تعمیر کئے جائیں گے ۔