بھارتی فوج نے پلوامہ میں ایک ا ور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا
07 اگست 2017 (13:20)
0

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے آج ضلع پلوامہ میں ریاستی دہشت گردی کی نئی کارروائی میں ایک ا ور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا ۔ نوجوان کی شناخت عمر کے نام سے ہوئی ہے جسے ضلع کے علاقے Sambooraمیں بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز،سنٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران شہید کیا۔
ادھر ،میرواعظ عمر فاروق کی سرپرستی میں قائم حریت فورم نے تعلیمی اداروں کو باربار بند کرنے پرکٹھ پتلی انتظامیہ پر کڑی تنقید کی ہے جسے وہ ظلم و جبر کے خلاف طلباء کے احتجاج کو روکنے کے لئے پالیسی کے طورپر استعمال کررہی ہے۔