file photo

وینزویلا،مسلح افراد کے ایک گروپ کا فوجی اڈے پر حملہ
07 اگست 2017 (09:37)
0

وینزویلاکے شہرValenciaمیں فوجی یونیفارم میں ملبوس بیس مسلح افراد کے ایک گروپ نے ایک فوجی اڈے پر حملہ کیا جس میں2حملہ آور ہلاک ہوگئے اور 8 کو گرفتار کرلیاگیا۔
فوج نے ایک بیان میں کہاکہ یہ گروپ سول جرائم پیشہ افراد اور ایک مفرور فرسٹ لیفٹیننٹ پرمشتمل تھا جس نے اڈے سے بڑی مقدار میں اسلحہ چوری کیاتھا۔
انہوں نے کہاکہ بقیہ حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے سخت تلاشی جاری ہے۔
صدرنکولسMaduro نے الزام عائد کیاہے کہ گروپ کے کولمبیااورامریکہ سے روابط ہیں۔