file photo

امریکہ اور روس کا دوطرفہ ایجنڈے میں پیچیدہ مسائل پربات چیت جاری رکھنے پر اتفاق
07 اگست 2017 (09:32)
0

امریکہ اور روس نے دوطرفہ ایجنڈے میں پیچیدہ مسائل پربات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیاہے۔
یہ اتفاق رائے روسی وزیرخارجہ سرگئی لیوروف اورامریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کے درمیان منیلا میں ایک بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پرایک ملاقات میں ہوا۔
ملاقات کے بعدگفتگو کرتے ہوئے روسی وزیرخارجہ نے کہاکہ انہوں نے کئی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جن میں جزیرہ نما کوریا کاایٹمی مسئلہ اور حملے روکنے کیلئے روس اور امریکہ کے درمیان ہم آہنگی کے منصوبے شامل تھے۔
لیوروف نے کہاکہ انہیں یقین ہے کہ امریکہ دوطرفہ کشیدگی کے باوجود روس کے ساتھ پیچیدہ مسائل پرمذاکرات جاری رکھنے کیلئے تیارہے۔