ریلوے کے وزیرخواجہ سعدرفیق نے کہا کہ حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور جاری ترقیاتی منصوبے اس کامنہ بولتاثبوت ہیں۔

file photo

مسلم لیگ (ن) منفی پروپیگنڈوں کے باوجود ملک کی ترقی ، خوشحالی کا سفر جاری رکھے گی: سعد رفیق
07 اگست 2017 (09:15)
0

ریلوے کے وزیرخواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت مخالف جماعتوں کی طرف سے منفی پروپیگنڈا کے باوجودملک کی ترقی اورخوشحالی کاسفرجاری رکھے گی۔
کوٹ مومن میں پاکستان مسلم لیگ نون کے کارکنوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور جاری ترقیاتی منصوبے اس کامنہ بولتاثبوت ہیں۔
خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ کراچی میں امن بحال ہوا ہے اور دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ چارسال کے دوران حکومت کی انتھک کوششوں سے لوڈشیڈنگ میں کمی آئی ہے۔