file photo

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کیلئے 46 مقامات کی نشاندہی
07 اگست 2017 (08:57)
0

حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کیلئے چھیالیس مقامات کی نشاندہی کی ہے۔
سرمایہ کاری بورڈ کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ یہ زون سرکاری یانجی شعبے یا سرکاری اورنجی شراکت داری کے ذریعے قائم کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے آزادجموں وکشمیر ،گلگت بلتستان اورفاٹا سمیت صوبائی حکومتوں کے تعاون سے ان مقامات کی نشاندہی کی ہے۔
ترجمان نے کہاکہ ان میں سے نومقامات کو ترجیحی زون قراردیاجاچکاتھا۔