جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کا جنوبی چین کے سمندرکوغیرفوجی علاقہ بنانے اورتحمل اور برداشت سے کام لینے پرزور
07 اگست 2017 (08:45)
0

جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں نے جنوبی چین کے سمندرکوغیرفوجی علاقہ بنانے اورتحمل اور برداشت سے کام لینے پرزوردیاہے۔یہ بات فلپائن کے شہرمنیلا میں آسیان ملکوں کے وزرائے خارجہ کے سربراہ اجلاس کے بعد جاری ہونے والے ایک اعلامیے میں کہی گئی۔
آسیان ملکوں کے وزرائے خارجہ اور چین نے مذاکرات کے لائحہ عمل پربھی اتفاق کیاتاکہ جنوبی چین کے بارے میں ضابطہ اخلاق وضع کیاجاسکے۔